تلنگانہ کے 33 اضلاع میں 62 میڈیکل کالجس کے 86 مسلم امیدواروں کو داخلے

   

ایم بی بی ایس طلبہ کو میڈیکو ایوارڈس، تعداد میں اضافہ خوش آئندہ علامت

حیدرآباد 19 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر ایک معزز پیشہ ہے طالب علم جب میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنا کیرئیر بنانا چاہتا ہے تو اس میں خدمت کا جذبہ اور وہ انسانیت کی بنیاد پر اس پروفیشنل کو اپنائے۔ ان خیالات کا اظہار جناب معظم حسین منیجنگ ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے یہاں دفتر روزنامہ سیاست میں میڈیکو ایوارڈس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سال 2025ء میں تلنگانہ کے 62 میڈیکل کالجس میں 862 مسلم طلباء و طالبات کو اے زمرہ میں ایم بی بی ایس میں فری داخلے ملے۔ نیٹ 2025 کے کٹ آف 395 مارکس ہونے کی وجہ مسلم طلبہ کو داخلے حاصل کرنے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادارہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے ہر سال ایم بی بی ایس میں داخلے حاصل کرنے والے اے زمرہ کے مسلم امیدواروں کو میڈیکو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔ انھوں نے مستقبل کے ڈاکٹرس کو زرین مشورہ سے نوازا۔ جناب غوث الدین ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی ملک پیٹ نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر پیشہ کو اپنانے سے قبل ڈاکٹر بن کر کس طرح رہنا چاہئے۔ ایک خوش مزاج اور خوش رکھنے والے شخص کے بہتر گر بتائے۔ آج کے مصنوعی ذہانت کے دور میں خوش رکھنے کے گر کے متعلق کئی سوالات کے جوابات بتائے۔ جناب صادق علی ڈائرکٹر ایم ایس اکیڈیمی مہدی پٹنم نے کہاکہ ڈاکٹر پیشہ میں ریٹائرمنٹ نہیں بلکہ جتنی زیادہ عمر ہوگی ڈاکٹر کو اتنا زیادہ تجربہ کار مانا جائے گا۔ ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے تلنگانہ کے طلبہ جس قدر آسان ہے دوسری ریاستوں میں بہت زیادہ مشکل ہے۔ کیرالا کا کٹ آف بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر سید ندیم ایم ڈی نے طلبہ کو ایم بی بی ایس کے بعد ایم ڈی ۔ ایم ایس کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی سابق ڈی ای او نے اسکالرشپ کے حصول کی تفصیلات بتائی۔ خواجہ علی شعیب نے کارروائی چلائی۔ صبح کے سیشن میں لڑکوں کو زائد نمبر 200 طلباء نے یہ ایوارڈ حاصل کئے جبکہ دوپہر کا سشن جو شام 5 بجے تک جاری رہا، 400 سے زائد 62 میڈیکل کالجس کے طالبات شہر کے علاوہ مختلف اضلاع سے شرکت کی۔ جناب ایم اے حمید کیرئیر کونسلر روزنامہ سیاست و کنوینر نے ٹیٹ 2025 کی تفصیلات کے ساتھ ایم بی بی ایس میں داخلے اور کونسلنگ کے حوالہ جات کے ساتھ ہر سال مسلم طلبہ کے داخلے حاصل کرنے والوں کی تعداد کا تجزیہ کیا اور اس کو خوش آئند علامت قرار دیا۔ سیاست کونسلنگ نہایت مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ حافظ سمامہ انظر اور حافظ ظہیر کی قرأت سے آغاز ہوا۔ معین الدین نے شکریہ ادا کیا۔