تلنگانہ کے 39 ریلوے اسٹیشنس امرت بھارت اسٹیشنس اسکیم میں شامل : جی کشن ریڈی

   

وزیراعظم نریندر مودی 6 اگست کو ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، 894 کروڑ روپئے مختص
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے بتایا کہ ’ امرت بھارت اسٹیشنس ‘ اسکیم میں ریاست تلنگانہ کے جملہ 39 ریلوے اسٹیشنس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں ریاست کے 21 ریلوے اسٹیشنس سے متعلق ترقیاتی کاموں کا وزیراعظم نریندر مودی 6 اگست کو افتتاح کریں گے ۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ریلوے اسٹیشنس کو عصری سہولتوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امرت بھارت اسٹیشنس اسکیم کو متعارف کرایا ہے ۔ جس کے تحت جہاں ریلوے اسٹیشنس کو ترقی دی جائے گی اور صاف صفائی کو اولین ترجیح دی جائے گی ۔ مسافرین کے لیے ویٹنگ ہالس ، بیت الخلائیں ، لفٹس ، ایکسلیٹرس ، مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ مقامی پیداوار کو مناسب شناخت فراہم کرنے کے لیے ’ ون اسٹیشن ون پروڈکٹ ‘ دوکانات ، مسافرین کو ضرورت کے مطابق اطلاعات فراہمی کا نظام ، ایگزیکٹیو لانچس ، ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور پچھلے حصوں میں شجرکاری ، چھوٹے گارڈنس جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ضرورت کے مطابق تعمیرات کی جائیں گی ۔ معذورین کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ پہلے مرحلے میں 21 ریلوے اسٹیشنس کو ترقی دینے کے لیے 894 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے میں لنگم پلی ، منچریال ، میڑچل ، مریال گوڑہ ، نلگنڈہ ، پداپلی ، سکندرآباد ، شاد نگر ، جوگولامبا ، عمدہ نگر ، وقار آباد ، ورنگل ، یاقوت پورہ ، گدوال ، باسرا ، بیگم پیٹ ، عادل آباد ، یادادری اسٹیشنس کو ترقی دی جائے گی ۔۔ ن