تلنگانہ ہائیکورٹ کے تمام کام کاج 7 ؍مئی تک معطل

   

حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) رجسٹرار تلنگانہ ہائیکورٹ اے وینکٹیشور ریڈی کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تلنگانہ ہائیکورٹ کے عدالتی اور انتظامی کام کاج 7؍ مئی تک معطل رہیں گے ۔ اسی دوران ہنگامی نوعیت کے کیسیس کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یکسوئی کی جائیگی ۔تلنگانہ حکومت کی طرف سے 7 مئی تک لاک ڈاؤن کے اقدام کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے ۔