حیدرآباد: 13 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں ان لاک سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے ہدایت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی جانب سے تمام ملازمین کیلئے احکامات جاری کئے گئے کہ وہ کووڈ کی صورتحال میں بہتری کے باعث صدفیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ فی الوقت ایک دن کے وقفے سے ملازمین ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ 19 جولائی سے کورٹس میں راست طور پر سماعت کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ عادل آباد اور نظام آباد متحدہ اضلاع میں 31 جولائی تک آن لائین سماعت جاری رہے گی۔ تلنگانہ ہائی کورٹ میں 31 جولائی تک آن لائین سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد عدالتوں میں راست سماعت کا آغاز ہوگا۔