حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں 65 جائیدادوں پر راست تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ کورٹ ماسٹرس اور ججس اور رجسٹرارس کے پرسنل سکریٹریز کے عہدوں پر اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدوار ہائی کورٹ کی ویب سائیٹ http://tshc.in پر درخواست کا پروفارما اور دیگر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 65 جائیدادوں کا پے اسکیل 54220 تا 133630 رہے گا۔ 29 جائیدادیں او سی طبقہ کیلئے مختص کی گئی ہیں جن میں خواتین کیلئے 8 جائیدادیں شامل ہیں۔ معاشی طور پر پسماندہ طبقات کیلئے 4 اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی خواتین کیلئے 3 نشستیں مختص کی گئیں۔ ایکس سرویس مین کیلئے 2 ، اسپورٹس کوٹہ 1 ، اور نابینا یا کم بینائی والی خواتین کیلئے 1 نشست مختص کی گئی ہے۔ سماعت سے محروم امیدواروں کیلئے 1 ، اور دیگر معذورین کیلئے 1 نشست الاٹ کی گئی۔ بی سی اے کیلئے 5 جائیدادیں مختص کی گئیں جن میں 2 خواتین کیلئے ہوں گی۔ بی سی بی 5 بشمول 2 خواتین۔ بی سی سی 1 ، بی سی ڈی 4 بشمول 2 خواتین، بی سی ای 2 بشمول ایک خاتون، ایس سی 9 بشمول 3 خواتین، اور ایس ٹی کیلئے 4 نشستیں مختص کی گئیں جن میں خواتین کی 2 نشستیں شامل ہیں۔ بی سی ای جائیدادوں پر تقررات سپریم کورٹ میں زیر دوران مقدمہ کے تابع رہیں گے۔ امیدواروں کی عمر یکم جولائی 2022 کو 18 سال مکمل ہونی چاہیئے اور 34 سال سے کم ہو۔ ایس سی، ایس ٹی اور قبائیل کے علاوہ بی سی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے 5 سال کی رعایت دی گئی ہے جبکہ معذورین کیلئے 10 سال کی رعایت رہے گی۔ امتحانی فیس 800 روپئے مقرر کی گئی جو او سی اور بی سی طبقات کیلئے ہوگی جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے امیدواروں کیلئے 400 روپئے امتحانی فیس رہے گی۔ درخواست فارم رجسٹرار ( ریکروٹمنٹ ) ہائی کورٹ تلنگانہ کے نام پر 22 جولائی شام 5 بجے تک بذریعہ اسپیڈ پوسٹ یا کوریئر روانہ کئے جائیں۔ر