تلنگانہ ہائی کورٹ کیلئے 46 گورنمنٹ پلیڈر کا تقرر۔ دو مسلمان بھی شامل ۔ احکام جاری

   

حیدرآباد۔/14 اکٹوبر، ( ایجنسیز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے 46 وکلاء کو ہائی کورٹ کے گورنمنٹ پلیڈر کی حیثیت سے مقرر کیا ہے جن میں دو مسلمان جناب نذیر احمد خان و جناب علی فاروق شامل ہیں۔ سکریٹری محکمہ قانون این نرسنگ راؤ نے احکام جاری کئے جن کے مطابق ان کی میعاد تین سال کی ہوگی۔ بتایا گیا کہ بہت جلد ان کو مختلف محکمے دیئے جائیں گے۔