تلنگانہ :1896 نئے کورونا کیس، 12 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1896 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 12 افراد کورونا سے فوت ہوئے۔ تلنگانہ میں اگرچہ کیسس کی تعداد میں کوئی قابل لحاظ کمی واقع نہیں ہوئی لیکن نئے کیسس سے زیادہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ہے۔ 2067 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 206644 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1201 تک پہنچ گئیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 26368 ہے جن میں سے 21724 ہو آئیسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 50367 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1363 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 294 جبکہ رنگاریڈی میں 211 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔ اضلاع میں کوتہ گوڑم 82، کاما ریڈی 39، کریم نگر 97، کھمم 79، محبوب نگر 36، محبوب آباد 55، ملکاجگری 154، نلگنڈہ 126، نظام آباد 49، سرسلہ 31، سنگاریڈی 42، سدی پیٹ 100، سوریا پیٹ 57 اور ورنگل اربن میں 48 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔