تلنگا نہ کے آصف آباد میں درجہ حرارت 9.6 ڈگری درج

   

حیدرآباد۔17 نومبر(یواین آئی) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت متحدہ عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔منچریال میں درجہ حرارت 9.9 ڈگری، عادل آباد میں 10.5 ڈگری اور نرمل میں 10.9 ڈگری درج کیاگیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مزید پانچ دن تک یہی صورتحال رہیگی۔ حیدرآباد میں سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے ۔