تلگودیشم تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کرے گی: ایل رمنا

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں لوک سبھا چناؤ اپنے بل بوتے پر لڑے گی۔ تلگودیشم تلنگانہ یونٹ کے صدر ایل رمنا نے پارٹی قائدین کے ساتھ انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی۔ ٹی ڈی پی پولیٹ بیورو رکن آر چندرشیکھر ریڈی نے کہا کہ تلگودیشم بہت جلد اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔