تلگودیشم پارٹی کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

   

امراوتی 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلگودیشم پارٹی کا باضابطہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ @JaiTDP ہفتے کو ہیک کرلیا گیا ۔ تلگودیشم پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اب ٹوئیٹر ہینڈل پر تلگودیشم پارٹی کے یوزر نام کی بجائے Tyler Hobbs کا نام دٹھائی دے رہا ہے اور تلگودیشم پوسٹس کی بجائے دوسرے پوسٹ موجود ہیں ۔ یہ پوسٹس آرٹس سے متعلق ہیں۔ تلگودیشم ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی ہیکنگ میںوائی ایس آر کانگریس پارٹی کے حامیوں کا رول ہوسکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس میں ایک شکایت بھی درج کروادی گئی ہے اور انہوں نے بتایا کہ اکاؤنٹ کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تلگودیشم کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا تاہم چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے بحال کردیا گیا تھا ۔