تلگودیشم کودھکہ ، ایک اوررکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

   

امراوتی ۔30 ڈسمبر ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں تلگو دیشم پارٹی کو مزید ایک دھکہ لگا جب پیر کو اس کے ایک رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دیا ۔ گنٹور مغربی حلقہ اسمبلی نمائندگی کرنے والے رکن ایم گری نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے پیر کو ان کے کیمپ آفس پر ملاقات کی ، اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے بشمول دیگر کئی اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ کاغذ پر تلگودیشم کے ارکان کی تعداد اگرچہ اب بھی بدستور 23رہے گی لیکن عملاً اس کے ارکان کے تعداد مزید دو کی کمی کے ساتھ 21 تک گھٹ گئی ہے ۔ نااہلی سے بچنے کیلئے فوری طور پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ ایک تلگودیشم رکن اسمبلی ولبھ نینی ومشی کی تقلید کریں گے جنہیں غیر منسلک رکن اسمبلی قرار دیا گیا ہے ۔