تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی کورونا سے متاثر،جگن ذمہ دار:لوکیش

   

حیدرآباد۔ اے پی کے سابق وزیر لوکیش نے الزام لگایا ہے کہ ان کی پارٹی تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی جے سی پربھاکر ریڈی کے کورونا سے متاثر ہونے کے لیے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل سے ضمانت پر رہائی کے 24گھنٹے بعد پربھاکر ریڈی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جے سی پربھاکر ریڈی کڑپہ جیل میں اب کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ۔تلگودیشم لیڈر نے مطالبہ کیا کہ ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر کو معیاری طبی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس افسوسناک واقعہ کے لیے وزیراعلی ہی ذمہ دار ہیں۔