حیدرآباد ۔ /23 فبروری (سیاست نیوز) تلگوروزنامہ ساکشی اخبار کے سینئر سب ایڈیٹر پربھاکر نے حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 43 سالہ وی پربھاکر ساکن پنجہ گٹہ گزشتہ دو دن سے لاپتہ تھے اور ان کے بیٹے شلپی نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس کی جانب سے پربھاکر کی تلاش شروع کردی گئی تھی لیکن آج رام گوپال پیٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص کی نعش حسین ساگر جھیل میں موجود تھے ۔ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر تحقیقات کا آغاز کیا اور دوران تحقیقات یہ معلوم ہوا ہے کہ متوفی وی پربھاکر تلگوروزنامہ ساکشی کے سینئر سب ایڈیٹر تھے اور کچھ شخصی وجوہات کی بنیاد پر انہوں نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے سب ایڈیٹر کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہے ۔