تلگو اداکار راج شیکھر کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

   

حیدرآباد18دسمبر(یواین آئی)آرٹی اے کے عہدیداروں نے تلگو اداکار راج شیکھر کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا ہے ۔قبل ازیں 13نومبر کو اداکار کار چلاتے ہوئے اس کا توازن کھوچکے تھے جس کے نتیجہ میں یہ کار آوٹر رنگ روڈ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی۔سائبر آباد ٹریفک پولیس کے مطابق یہ ان کا تیسرا حادثہ ہے اور تیز رفتاری پر ان کے خلاف 21چالانات زیر التوا ہیں۔دوسری طرف لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے ۔