سنگا ریڈی 11 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں ٹی یو ڈبلیو جے ( آئی جے یو ) جرنلسٹ یونین کی جانب سے سنگا ریڈی کلکٹریٹ پر دھرنا منظم کیا گیا بی یادگیری صدر ضلع ٹی یو ڈبلیو جے اور وشنو جنرل سیکرٹری نے کہا کہ حیدرآباد میں صحافیوں پر حملہ کرنے والے اداکار موہن بابو کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تلنگانہ اسٹیٹ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس وراحت علی ریاستی صدر ایم اے قادر فیصل ریاستی نائب صدر کی ہدایت پر صحافیوں نے سنگاریڈی کلکٹریٹ پر بڑے پیمانے پر دھرنا منظم کیا سیاہ بیاچس لگا کر احتجاج کیا ضلع صدر بی یادگیری نے کہا کہ خاندانی جھگڑے سامنے آنے پر میڈیا موہن بابو کی رہائش گاہ پر پہنچا کسی کو میڈیا پر حملہ کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے اگر وہ صحافیوں کو اس طرح کے حملوں سے ڈرانا چاہتے ہیں تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا ڈیوٹی پر موجود ٹی وی 9 کے صحافی رنجیت ٹی وی 5 کے ویڈیو صحافی پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موہن بابو اور ان کے ساتھی افراد کے خلاف فوری طور پر پولیس کاروائی کی جائے انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی فلاح کے لیے کام کرنے والے صحافیوں پر حملہ کرنا ہر ایک کا فیشن بن گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحمل سے کام لیں اور زبانی بدسلوکی سے پیش نا آئیں۔ انہوں نے موہن بابو اور حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا انہوں نے حکومت سے صحافیوں کو مناسب تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ضلع کے جنرل سکریٹری وشنو پرساد نے حکومت سے فوری طور پر فلم اداکار موہن بابو کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کرشنا صدیق متین اور دیگر موجود تھے۔