تلگو دیشم برسر اقتدار آتے ہی مسلمانوں کیلئے اسلامک بینک کا وعدہ

   

اقلیتوں کی معاشی ترقی کے اقدامات، تروپتی میں مسلمانوں سے نارا لوکیش کا خطاب

حیدرآباد۔2 ۔مارچ (سیاست نیوز) تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے مسلم اقلیت کے نمائندوں کو تیقن دیا کہ آندھراپردیش میں پارٹی برسر اقتدار آتے ہی مسلمانوں کے لئے اسلامک بینک قائم کیا جائے گا۔ آندھراپردیش میں جاری پد یاترا کے دوران نارا لوکیش نے آج تروپتی کے چندرگری میں مسلمانوں کے اجلاس میں شرکت کی اور تیقن دیا کہ تلگو دیشم کے برسراقتدار آنے پر مسلمانوں کی معاشی ترقی کیلئے اقدمات کئے جائیں گے ۔ پد یاترا کے موقع پر مقامی مسلمانوں نے نارا لوکیش کا خیرمقدم ہوئے اجلاس منعقد کیا تھا ۔ نارا لوکیش نے الزام عائد کیا کہ جگن موہن ریڈی حکومت نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کردیا ہے، ایسی حکومت کو برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں۔ چندرا بابو نائیڈو کے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہوتے ہی سابق کی طرح رمضان تحفہ ، دلہن اسکیم ، اور اوورسیز اسکالر شپ کو بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم دور حکومت کی تمام اسکیمات پر احیاء ہوگا۔ نارا لوکیش نے کہا کہ عوامی خدمات کو ٹیلی فون سے مربوط کرتے ہوئے سرٹیفکٹس کی بروقت اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے جگن موہن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جگن نے عوام سے اپیل کی تھی کہ 25 ارکان پارلیمنٹ کی کامیابی کی صورت میں آندھراپردیش کیلئے خصوصی موقف حاصل کریں گے ۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے جگن نے دھرنا اور بھوک ہڑتال کی تھی لیکن برسر اقتدار آتے ہی خصوصی موقف کے مطالبہ کو بھلادیا گیا۔ لوکیش نے کہا کہ اگر تلگو دیشم کو 25 ارکان پارلیمنٹ حاصل ہوتے ہیں تو خصوصی موقف کے علاوہ دیگر مسائل کا حل دریافت کیا جائے گا۔ آندھراپردیش کو خصوصی موقف کے حصول تک تلگو دیشم خاموش نہیں رہے گی۔ تلگو دیشم اور وائی ایس آر کانگریس حکومتوں نے مسلم اقلیت کی بھلائی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں، اس پر مباحث کیلئے تیار ہیں۔ تلگو دیشم نے کبھی بھی اپنے کاموں کی تشہیر نہیں کی ۔ ر