حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت داخلہ نے سیول سرویسس امتحانات 2022 کے نتائج کی بنیاد پر 200 آئی پی ایس عہدیداروں کو ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کیلئے الاٹ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں انڈر سکریٹری حکومت ہند انجن سرکار نے اعلامیہ جاری کیا۔ تلگو ریاستوں کیلئے جملہ 9 آئی پی ایس کیڈر کا الاٹمنٹ کیا گیا جن میں تلنگانہ کیلئے 6 اور آندھرا پردیش کیلئے 3 آئی پی ایس عہدیدار شامل ہیں۔ تلنگانہ کیلئے الاٹ کئے گئے عہدیداروں میں عائشہ فاطمہ ( مدھیہ پردیش )، ایم سوہم سنیل ( مہاراشٹرا ) ، منان بھٹ ( جموں کشمیر )، پی سائی کرن ( تلنگانہ)، راہول کانت ( جھار کھنڈ) اور آر سائی کٹی ( تلنگانہ ) شامل ہیں۔ الاٹمنٹ میں عام طور پر ہوم اسٹیٹ کے باہر خدمات انجام دینا پڑتا ہے۔ آندھرا پردیش کیلئے الاٹ کردہ عہدیداروں میں بی ہیمنت ( آندھرا پردیش) سشمیتا آر (ٹاملناڈو ) اور اومیش مینا (راجستھان ) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کیلئے زائد آئی پی ایس الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔1