حیدرآباد۔/17 جنوری، ( سیاست نیوز) ایودھیا میں 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے تلگو ریاستوں سے 14 اہم شخصیتوں کو دعوت نامہ دیا گیا ہے۔ آر ایس ایس کے نمائندوں نے یہ دعوت نامے حوالے کئے اور حاصل کرنے والے بیشتر افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے جن شخصیتوں کو افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ان میں میگا اسٹار چرنجیوی، فلم اسٹار پربھاس، فلم اسٹار جونیر این ٹی آر، رام چرن، راج مولی، بھارت بائیو ٹیک کے سربراہ کرشنا ایلا ، شانتی بائیو ٹیک کے ورا پرساد ریڈی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو انٹرالوجی کے سربراہ ڈاکٹر ناگیشور، یشودھا ہاسپٹل کے صدرنشین دیویندر راؤ، بیاٹ منٹن اسٹار پی گوپی چند، کرکٹر میتھالی راج، بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے صدر راگھو ریڈی، چنا جیر سوامی اور آہوبلم سوامی شامل ہیں۔ تلگوریاستوں میں سیاسی شخصیتوں کو افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔1