سکریٹری وزارت داخلہ نے ایجنڈہ سے ریاستوں کو واقف کرایا
حیدرآباد۔/13ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلگو ریاستوں کے درمیان باہمی تنازعات کی یکسوئی کیلئے 27 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اجلاس طلب کیا گیا جس میں تنظیم جدید قانون کے تحت دونوں ریاستوں کو دیئے گئے تیقنات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تنظیم جدید قانون کے شیڈول 9 اور 10 کے تحت اثاثہ جات کی تقسیم کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا جبکہ معاشی اُمور سے متعلق تنازعات ایجنڈہ میں شامل رہیں گے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے دونوں ریاستوں کے عہدیداروں کو اجلاس میں زیر بحث آنے والے اُمور سے واقف کرایا ہے۔ آندھرا پردیش میں 3 دارالحکومتوں کے مسئلہ کو ایجنڈہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ نئے دارالحکومت کے قیام اور فنڈز کی اجرائی کا معاملہ ایجنڈہ میں شامل ہے۔ نئی راجدھانی کے قیام میں مرکزی حکومت سے فنڈز کی اجرائی، تعلیمی اداروں کا قیام، دارالحکومت سے ریاپڈ ریل سسٹم کے آغاز جیسے اُمور کو ایجنڈہ میں جگہ دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری اجئے بھلہ کی قیادت میں یہ اجلاس منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف سکریٹریز کے علاوہ ریلوے بورڈ کے صدرنشین اور دیگر محکمہ جات کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ مرکزی وزارت فینانس کے علاوہ تعلیم، ریلویز اور پٹرولیم وزارتوں سے متعلق 9 شعبہ جات کے عہدیداروں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ر