سارے ملک میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی ریاستوں میں تلنگانہ کو چوتھا اور آندھرا کو پانچواں مقام
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ملک کے آئی آئی ٹیز میں دونوں تلگو ریاستوں کے طلبہ نے 18.49 فیصد بی ٹیک نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ جوائنٹ سٹ الیکشن اتھاریٹی کی جانب سے 6 مرحلوں میں کونسلنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ آئی آئی ممبئی نے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی ریاستوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ جے ای ای اڈوانسڈ امتحان جملہ 1,55,538 امیدواروں نے تحریر کیا جن میں 40,712 امیدوار کونسلنگ میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائی ہوئے تاہم 16,614 امیدواروں کو داخلے کا مستحق قرار دیا گیا ۔ سب سے زیادہ راجستھان سے 2,184 اترپردیش اور مہاراشٹرا دوسرے اور تیسرے نمبر رہے ۔ 1644 نشستوں پر قبضہ کے ساتھ تلنگانہ کو چوتھا اور 1,428 نشستوں کے ساتھ آندھرا پردیش کو پانچواں مقام حاصل ہوا جملہ 16,614 نشستوں میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو 3072 نشستیں حاصل ہوئی جس کا تناسب 18.49 فیصد ہے ۔ تلگو ریاستوں سے اس مرتبہ 32,255 طلبہ نے جے ای ای اڈوانسڈ امتحان میں شرکت کی تھی ۔ تلنگانہ سے 17,891 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا اور ان میں 1644 طلبہ کو داخلہ ملا ہے ۔۔ ن