تلگو ریاستو ں میں آبادی کے تناسب سے زیادہ آدھار کارڈس جاری

   

تلنگانہ میں 29.98 لاکھ آندھرا میں 17.05 لاکھ اور گریٹر حیدرآباد میں 20 لاکھ اضافی آدھار کارڈس
حیدرآباد ۔ 15 اگست ( سیاست نیوز) حکومت کی ہر اسکیم سے استفادہ کرنے تعلیم ، ملازمت ، پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات کیلئے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آبادی سے زیادہ آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ اس معاملہ میں گریٹر حیدرآباد سرفہرست ہے ۔ غریب اور دولتمند ہر ایک کیلئے آدھار کارڈ ضروری ہوگیا ہے ۔ بینکنگ ، انشورنس ، ٹیکس اور دوسری لین دینے اور ڈیجیٹل کاموں کی انجام دہی موبائیل سم کنکشن سے بچوں کے اسکولس میں داخلہ ، اراضیات و جائیدادوں کی رجسٹریشن کیلئے آدھار کارڈ لازمی ہوگیا ہے جس سے دونوں تلگو ریاستوں میں آدھار کارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ ( یو آئی ڈی اے آئی ) کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں میں آبادی سے زیادہ آدھار کارڈس حاصل کئے گئے ہیں ۔ دوسری ریاستوں سے روزگار حاصل کرنے کیلئے ریاست پہنچنے والے بھی آدھار کارڈ حاصل کررہے ہیں جس کی وجہ سے آدھار کارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔تلنگانہ میں تاحال 4 کروڑ 9لاکھ سے زیادہ آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ ایک اندازہ کے مطابق تلنگانہ کی آبادی 3.79 کروڑ رہے ۔ آبادی سے زیادہ 29.98 لاکھ (7.91) فیصد زیادہ آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ 3.51 کروڑ ہے ۔ سال 2022 تک اندازہ کے مطابق 3.79 کروڑ آبادی ہے ۔ اس طرح آندھراپردیش کی آبادی 4.93 کروڑ ہے جو اب بڑھ کر 5.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ تاہم 5کروڑ 46 لاکھ آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ آبادی سے 17.5 لاکھ آدھار کارڈ 3.21 فیصد زیادہ جاری کئے گئے ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد کی 2022 تک ایک کروڑ 5لاکھ آبادی ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ تاہم آبادی سے 20لاکھ زیادہ 1.25 کروڑ آدھار کارڈس جاری کئے گئے ہیں ۔ ن