حیدرآباد۔منگل کی رات کو ماتھرا نگر کے اپنے مکان میں پھانسی لگاکر مذکورہ ٹی وی اداکارہ نے خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ اداکارہ کی نعش باتھ روم کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔
جس کے بعد گھرکے لوگ انہیں اسپتال لے کر بھاگے‘ جہاں پر اداکارہ کو مردہ قراردیاہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
تاہم فیملی والوں کا الزام کے بائی فرینڈ دیوراج ریڈی کی جانب سے ہراسانی کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایاہے۔
انہوں نے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن میں دیوراج کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دیوارج کچھ عرصہ سرونی کو ہراساں کررہاتھا۔پچھلے 8سالوں سے سرونی ٹی وی انڈسٹری میں مصروف تھی۔
مونا راگم اور ماناسا ممتا جیسے مقبول تلگو سیریلس میں انہیں دیکھا گیاتھا۔
سرونی کی بے وقت کی موت نے ان کے ساتھ کام کرنے والی ٹیم میں سکتہ میں ڈال دیاہے۔