تلگو کامیڈین وینو مادھو چل بسے۔

,

   

حیدرآباد: مشہور تلگو کامیڈین و اداکار وینو مادھو طویل علالت کے بعد آج دنیا کو الوادع کہہ دیا۔ وہ کافی دنوں سے سخت علیل تھے اور حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ وہ 39برس کے تھے۔ ذرائع کے مطابق انہیں جگر کے عارضہ میں مبتلاتھے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یشودھا ہاسپٹل کے پی آر او نے کہا کہ وینو مادھو کو منگل کے روز نہایت تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔“ لیکن آج وہ علاج سے جانبر نہ ہوسکے۔

ہاسپٹل نے آج تصدیق کردی ہے کہ وینو مادھو 12.21منٹ پر دنیا سے چل بسے۔ وہ تلگو فلم اسٹوڈنٹ گینگ 2016ء میں کیا تھا۔ وینو مادھو سوریہ پیٹ کے کوڈاڈ گاؤں میں پیداہوئے۔ انہوں نے تقریبا 170تلگو فلموں میں کام کیا۔