اجزا : سول مچھلی کے فلے آدھا کلو، تازہ ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی، پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچے،پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، کْٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ، میدہ تین کھانے کے چمچے، انڈے (پھینٹے ہوئے) دو عدد، نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت، کھیرا، ہری پیاز سجانے کیلئے۔
ترکیب : ایک پیالے میں مچھلی،میدہ اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ باقی اجزا یکجان کر لیں۔ایک پلیٹ میں میدہ اور دوسری پلیٹ میں ڈبل روٹی کا چورہ نکالیں۔مچھلی کے ٹکڑوں کو پہلے پیالے کے آمیزے‘پھر میدے اور آخر میں ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی سنہری تل کر نکال لیں۔سرونگ پلیٹ کو کھیرے اور ہری پیاز سے سجائیں اور مچھلی رکھ کر سرو کریں۔