بھارت بند پر تلنگانہ این ایس یو آئی صدر بی وینکٹ کا بیان
حیدرآباد ۔26 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ نے 27 ستمبر کو بھارت بند کے پیش نظر تلنگانہ میں تمام تعلیمی اداروں کو رضاکارانہ طور پر بند رکھنے کی اپیل کی۔ بی وینکٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے 27 ستمبر کو بھارت بند منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں بھی اپوزیشن جماعتیں بند منارہی ہے۔ لہٰذا شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی اپیل کی۔ این ایس یو آئی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے دورحکومت میں پٹرول، ڈیزل، پکوان گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسان ملک بھر میں احتجاج کررہے ہیں۔ حکومت کی زیرنگرانی اداروں کو خانگی شعبہ کے حوالے کیا جارہا ہے۔ نئے روزگار نہیں دیئے جارہے ہیں۔ موجودہ روزگار سے عوام کو بیدخل کیا جارہا ہے۔ ملک میں بیروزگاری اور سطح غربت کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ن