نئی دہلی: آر جے ڈی کے منوج جھا نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند تمام تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔ وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے جھا نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے آن لائن تدریس کی وجہ سے تمام طبقات کے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کئی اسٹڈیز سے ثابت ہوا ہے کہ آن لائن موڈ میں پڑھانے سے طلباء کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کئی نسلوں تک نہیں ہو سکتی۔