کولکاتا: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں اسمبلی چناؤ کیلئے ترقی پر مبنی منشور آج جاری کیا۔ برسراقتدار پارٹی نے تمام خاندانوں کیلئے انکم اسکیم ، اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اور ایسی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا وعدہ کیا ہے جو کئی برادریوں کو او بی سی زمرہ کے تحت لانے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔