حیدرآباد 17 جون ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مطلع کیا ہے کہ شہر میں تمام ریلوے اسٹیشنوں پر سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ سکندرآباد اسٹیشن پر پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد سکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مسلح ریزرو اور تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کے اضافی دستے اہم ریلوے اسٹیشنوں جیسے کاچی گوڑہ ‘ نامپلی ‘ چیرلاپلی ‘ گھٹکیسر ‘ میڑچل ‘ لنگم پلی اور فلک نما پر بھی متعین کردئے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کی جانب سے بھی ریلوے پروٹیکشن فورس اور گورنمنٹ ریلوے پولیس کی مدد کی جا رہی ہے ۔