تمل ناڈو۔کیرالا چیک پوسٹ پر ایس ایس آئی کا قتل

   

کنیا کماری ، 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو ۔ کیرالہ سرحد پر واقع کالیا ککاولائی چیک پوسٹ کے قریب ایک اسپیشل سب انسپکٹر (ایس ایس آئی ) کانامعلوم گروہ نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع کنیا کماری میں واقع اس چیک پوسٹ پر بدھ دیر رات نامعلوم گروہ نے کالیاککاولائی تھانہ کے ایس ایس آئی (57) کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ترونلویلی ) پروین کمار ابیناپو نے کہا کہ ولسن اپنے تھانہ کے دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مذکورہ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے تب ہی ان پر یہ حملہ کیا گیا ۔ کیرل کے دارالحکومت ترواننت پورم سے آ رہے سکارپیو گاڑی، جس کا رجسٹریشن نمبر 57 اے ڈبلیو -1559 تھا، پر شبہ ہونے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس میں سوار ایک شخص گاڑی سے اترا اور افسر پر تین گولیاں چلائی ۔ اس کے بعد حملہ آور گاڑی لے کر کیرالہ کی طرف بھاگ گئے ۔ ولسن کو پیٹ اور سینے میں گولی لگی تھی ۔ انہیں نازک حالت میں پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں بعد میں ان کی موت ہو گئی ۔