تمل ناڈو ، پڈوچیری ، کیرالہ ، رائل سیما اور جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری سمیت دیگر مقامات پر اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی گیارہ سے چودہ نومبر کے دوران کیرالہ اور ماہے میں الگ الگ مقامات پر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گیارہ نومبر کو شمالی ساحل تملناڈو، پڈوچیزی اور کرائیکل میں جبکہ 12 نومبر 2022 کو شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں الگ الگ مقامات پر بہت زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے ۔