تمل ناڈو میں ایسٹر کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

   

چینائی : تمل ناڈو میں عیسائیوں نے اتوار کو مصلوب کئے جانے کے بعد یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی علامت ایسٹر کا جشن روایتی انداز اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ے منایا۔ریاست بھر کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں اور خدمات کا انعقاد کیا گیا۔خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند نصف شب کی خصوصی دعا میں شرکت کے لئے گرجاگھروں میں پہنچے اور موم بتیاں روشن کیں۔اس موقع پر گرجا گھروں کو پرکشش طریقے سے سجایا گیا تھا اور چراغاں کیا گیا تھا۔جی اٹھنے کو نشان زد کرنے کے والے جلوس بھی گرجا گھروں میں منعقد کئے گئے ۔یہاں کے سنتھوم باسیلیکا اور ناگاپٹنم کے شرائن ویلنکنی چرچ میں سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔