حیدرآباد12اگست (یو این آئی) تمل ناڈو کے تروولور ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اے پی کے پانچ طلبا ہلاک ہوگئے ۔ پرکاشم ضلع سے تعلق رکھنے والا، چیتنیہ،چینئی کے قریب ایس آر ایم کالج میں انجینئرنگ کے تیسرے سال کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ دو دن کی تعطیلات کے بعد، وہ سات دوستوں کے ساتھ ہفتہ کو ترووناملائی کی مندر گئے تھے ۔درشن کے بعد واپسی کے دوران اتوار کی شب ان کی کار کو تیز رفتارلاری نے ٹکر دے دی۔ کار میں سوار پرودوٹور کے نتیش، تروپتی کے یوگیش، چیتن، کرنول کے رام موہن اور وجئے واڑہ کے نتیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
نیلور کے وشنو اور پرکاشم ضلع کے چیتنیہ زخمی ہوگئے ۔مقامی افرادنے انہیں سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ کار میں پھنسی لاشوں کو پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔