چینائی: تمل ناڈو کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سی سلیندر بابو نے کرائم برانچ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ولوپورم ضلع کے کنڈلاپولیور گاؤں میں امبو جوتھی آشرم میں قیدیوں کے ساتھ مبینہ تشدد اور جنسی استحصال کی تحقیقات کرے ۔ محکمہ تفتیش (سی بی۔سی آئی ڈی) کو آج یہ ہدایت دی گئی۔ بابو نے تحقیقات کو ضلعی پولیس سے ریاستی پولیس کی سی بی۔ سی آئی ڈی شاخ کو منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔جب ضلع پولیس نے اس ماہ کے شروع میں لاپتہ ہونے کی شکایت پر پوچھ گچھ کے لیے آشرم کا دورہ کیا تو کئی بے سہارا اور ذہنی طور پر بیمار افراد پائے گئے ۔ وہیں آشرم انتظامیہ کی طرف سے زنجیروں میں جکڑ کر عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا۔