کنیڈا کی صحیفہ نگارعذرا لیونٹ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ان کے ملک میں ٹوئیٹر پر سنسر شپ کے بارے میں لندن کی ایک کانفرنس میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ تم سنسر زدہ ٹھگ ہو ‘‘ ۔عذرا لیونٹ نے دعویٰ کیا کہ ٹوئیٹر سے ان کا ایک پوسٹ ہٹا دیا گیا جس میں انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کی تھی ۔ عذرا نے کہا کہ’’ آپ آزاد بیانی پسند نہیں کرتے۔ تم کو شرم آنی چاہیئے۔‘‘
