تم سے نہ ہو پائے گا ، کانگریس کا مودی پر طنز

   

نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم نریندر مودی کی وارانسی میں پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کی بی جے پی کی طرف سے تردید کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم پر طنز کیا اور کہا کہ تم سے نہ ہو پائے گا۔ قبل ازیں ایسی اطلاعات آئی تھیں کہ وزیراعظم مودی وارانسی میں 26 اپریل کو پریس کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں۔ تاہم بی جے پی نے وضاحت کردی کہ جمعرات یا جمعہ کسی بھی دن پریس کانفرنس مقرر نہیں ہے۔ مودی حلقہ لوک سبھا وارانسی کیلئے اپنی نامزدگی داخل کرنے کے سلسلہ میں 25 اور 26 اپریل کو وہاں دورہ پر ہوں گے۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے مودی کو بار بار اس بات کیلئے نشانہ بنایا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کا سامنا کرنے سے خائف ہیں۔