اس نے کہاکہ یہ جنگ ”کئی مہینوں“ تک جاری رہنے کا امکان ہے
یروشلم۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کاملک حماس کے ساتھ جاری تنازعہ ختم ہونے کے بعد غزہ پٹی پر سکیورٹی کنٹرول کوبرقرار رکھے گا۔ زنہوا نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق تل ابیب میں ایک روز قبل ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے بتایاکہ اسرائیل کے پاس ”غزہ میں داخل ہونے والی ہر چیزپر مکمل حفاظتی کنٹرول اور کنٹرول ہوگا۔
گذشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیلی فورسیزنے فلسطینی انکلیو میں ”درجنوں“ عسکریت پسندوں کوہلاک اور راکٹ لانچروں کو تباہ کردیا ہے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ”جنگ کے مقصد کو حاصل کرنے او رمکمل جیت حاصل کرنے کے لئے جنگ تمام محاذوں پر اس وقت تک جاری ہے جب تک ہم مکمل فتح حاصل نہیں کرلیتے“۔
اس نے کہاکہ یہ جنگ ”کئی مہینوں“ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی جنگ بندی کے مطالبات کے باوجود اسرائیل غزہ پر تباہ کن بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ حملہ 7اکتوبر 2023کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوا تھا‘ حماس کے مذکورہ حملے کے نتیجے میں 1200افراد ہلاک ہوئے۔
جمعرات کے روز غزہ نژاد وزرات صحت کے مطابق پٹی پر جاری اسرائیلی بربریت میں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر24620ہوگئی ہے۔