ڈوڈوما : تنزانیہ کے صدر جان ماغوفولی کی آخری رسومات کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 ہو گئی ہے جب کہ 35 افراد زخمی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ 21 مارچ کو اسٹیڈیم میں جاری آخری رسومات کے موقع پر دھکم پیل شروع ہوئی، جس میں 45 افراد کچلے جانے سے ہلاک ہو گئے۔بتایا جا رہا ہے کہ بھگدڑ اسٹیڈیم میں گنجایش سے زیادہ افراد کے داخل ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ 61 سالہ صدر ماغوفولی 17 مارچ کو انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد ملک کی باگ ڈور نائب صدر سامیہ حسن نے سنبھال لی ہے، جو ملک کی پہلی مسلمان خاتون صدر ہیں۔
