تنزانیہ میں کشتی حادثہ 10 افراد ہلاک

   

دارالسلام : تنزانیہ کی تنگنیکا جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے جمعرات کے روز کم از کم 10 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 87 افراد کو بچا لیا گیا۔کیگوما کے ریجنل پولیس کمانڈر مارٹن اوٹینو نے بتایا کہ ایک طاقتور طوفان کی زد میں آنے کے بعد سہ پہر کے وقت یہ کشتی الٹ گئی مسٹر اوٹینو نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں اب بھی لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔31جولائی کو محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے تنگنیکا جھیل میں تیز ہواؤں اور تیز لہروں کا انتباہ جاری کیاتھا ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ تیز ہواؤں اور تیز لہروں کی وجہ سے ماہی گیری اور دیگر نقل و حمل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔