19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ، 26 مسافروں کو بچا لیا گیا
دارالسلام : تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران جھیل میں گرنے سے کم از کم 19 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ایئر کی ڈومیسٹک پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کیلئے تھا جو تیز بارش اور شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے بے قابو ہو کر مشہور وکٹوریہ جھیل میں گرگیا۔ حادثے کے وقت ہوائی جہاز تقریباً 100 میٹر ہوا میں تھا، تو اسے مسائل اور خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔حکام نے بتایا کہ بارش ہو رہی تھی اور حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جہاز کا ایک انجن اور پچھلا کا حصہ دکھائی دے رہا تھا۔حکام کے مطابق جھیل میں ماہی گیری کرنے والی بورڈ پر سوار مچھیروں اور دیگر ریسکیو ورکرز نے فوری امدادی کام شروع کردیا جس کے نتیجے میں 26 مسافروں کو پانی میں ڈوبے جہاز سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، اس دوران 3 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی۔مقامی حکام کے مطابق جہاز کے پائلٹس جہاز میں موجود مقامی حکام سے رابطے میں تھے۔حادثہ کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔حادثہ کے لگ بھگ 8 گھنٹے تک جاری آپریشن کے بعد حکام نے 19 مسافروں اور عملے کے ارکان کی موت کی تصدیق کی۔تنزانیہ کی صدر سامیعہ صلوحو حسن نے امدادی کارروائیاں جاری رکھنے اور مسافروں کے خاندان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔