تنظیم مسلم مجاہدین آزادی ہند کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت

   

محبوب نگر ۔ 11 جنوری ۔ ( ذریعہ ڈاک ) جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں نے اپنے صحافتی بیان میں مبارکباد دی ہے اُن ذمہ داران تنظیم حیدرآباد کو جنھوں نے ’’تنظیم مسلم مجاہدین آزادی ہند ‘‘ کے نام سے تشکیل دی ہے اور کہا کہ یہ دورِ حاضر کا دانشمندانہ اقدام ہے ۔ اس تنظیم کے اغراض و مقاصد میں تمام مسلم مجاہدین آزادی کی خدمات کو اُجاگر کرنا ہے جو اُنھوں نے آزادی ہند کیلئے اپنی جانیں قربان کرکے حاصل کیا ۔ اس کے علاوہ حیدرآباد و اضلاع میں کام کرنا ہوگا تاکہ ہماری نسل سے وابستہ تمام احباب غیرمسلم بھی مسلمانوں کی قربانیوں کا اعتراف کرسکیں۔ یہ کام اضلاع و دیگر منڈلس و تعلقہ جات میں کرنا ہوگا ۔ اپنے اپنے مقامات سے دردمندانہِ ملت جذبۂ ایمانی کے ساتھ جلسوں کا اہتمام کریں جس میں مرکزی تنظیم کے احباب مجاہدین آزادی کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس کے لئے درج ذیل طورپر دردمندانہ ملت اپنے مکمل پتہ اور فون کے ساتھ رضامندی کا اظہار کریں کہ وہ جلسوں کے انعقاد میں تعاون کریں گے ۔ ایسے احباب کو مرکزی تنظیم بحیثیت کنوینر تنظیم نامزد کرے گی ۔ تنظیم کا پتہ یہ ہے : تشکیل رزاقی مکان نمبر 17-6-310 سُنار گلی ، دبیرپورہ حیدرآباد ۔