تنڈولکر کے کوچ اچریکر کا انتقال

   

ممبئی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رماکانت اچریکر جو مشہور کرکٹر سچن تنڈولکر کے بچپن سے کوچ رہے ، ان کا آج بعمر 87 سال انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے تنڈولکر کو کیرئیر کے اونچائی تک پہونچانے میں اہم رول ادا کیا جس کا سچن نے ہمیشہ اعتراف کیا ۔ وہ پیرانہ سالی کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ان کے انتقال پر سچن ،کرکٹ بورڈ کے علاوہ کرکٹ برادری نے سوگ کا اظہار کیا ہے۔