برلن : جرمن چانسلر خلیجی ممالک کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ایک طرف ان سے توقع ہے کہ وہ توانائی کے حصول کے نئے معاہدے طے کر کے بحران سے نجات دلائیں تو یہ مطالبہ بھی ہے کہ وہ انسانی حقوق پر مغربی تحفظات کا تذکرہ کریں۔جرمن چانسلر اولاف شولس 24 ستمبر کے روز سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔ جرمنی کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے نمٹنے میں مدد اور نئے معاہدے تشکیل دینے کے لیے شولس خلیجی ممالک کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں، جس کی پہلی منزل سعودی شہر جدہ ہو گی۔ ان کی وہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے۔جرمن چانسلر جدہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پھر قطر جائیں گے، جہاں اس سال کے آخر میں فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منعقد ہونا ہے۔