توانائی کی منڈی میں استحکام مطلوب :اماراتی ولی عہد

   

ابوظبی : ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے کہا ہے کہ امارات دنیا میں توانائی کے امن اور اس کی منڈی کے استحکام و توازن کا خواہاں ہے۔ ان کا موقف آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں سامنے آیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان امارات اور آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں مشترکہ کام کے لیے خصوصسی تعلقات زیر بحث آئے۔