توا مچھلی

   

اجزا :مچھلی کے قتلے ایک کلو، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن دو کھانے کے چمچہ، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر تین سے چار عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچیں تین سے چار عدد، کوکنگ آئل حسب ِضرورت۔
ترکیب : بغیر کانٹے کی مچھلی کے موٹے قتلے کر لیں اور اچھی طرح دھو کر چھلنی میں خشک کرنے کیلئے رکھ دیں۔پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیں۔زیرہ بھون کر کوٹ لیں۔بڑے پیالے میں نمک، ایک چائے کا چمچہ لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر ملا لیں۔مچھلی کے قتلوں کو اس مکسچر میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور پندرہ سے بیس منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔توے پر چار سے چھ کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ایک وقت میں تین سے چار قتلے ڈال کر ہلکے سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔پھر توے پر چوپ کئے ہوئے پیاز، ٹماٹر، لہسن، لال مرچ ڈال کر فرائی کریں۔جب ٹماٹر ادھ گلے ہو جائے تو اس پر مچھلی کے قتلے ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر ایک سے دو مرتبہ اُلٹ پلٹ لیں اور ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر اس پر کٹا ہوا زیرہ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر ملا لیں۔گرم گرم مزیدار مچھلی کو حسبِ پسند چٹنی اور تازہ بنی ہوئی چپاتیوں کے ساتھ سرو کریں۔