توہین عدالت‘ 2اعلیٰ عہدیداروں کو ہائیکورٹ کی سزا

   

حیدرآباد۔/18جنوری ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے دو اعلیٰ عہدیداروں کو توہین عدالت کے معاملہ میں دی گئی سزا میں نرمی کی ہے۔ آئی اے ایس عہدیدار راج شیکھر اور آئی آر ایس عہدیدار رام کرشنا نے عدالت سے غیر مشروط معذرت خواہی کرلی جس پر عدالت نے سزا میں ترمیم کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا وقت ختم ہونے تک عدالت میں کھڑے رہنے اور فی کس ایک ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔
اس سے قبل عدالت نے دونوں عہدیداروں کو جیل کی سزا دی تھی۔ سرویس معاملات میں عدالت کے احکامات کو نظرانداز کرنے پر یہ سزا سنائی گئی۔ سابق میں سکریٹری تعلیم کے عہدہ پر فائز بی راج شیکھر اور انٹر میڈیٹ بورڈ کے کمشنر رام کرشنا کو ایک ماہ جیل اور 2 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ دونوں عہدیداروں نے عدالت میں حاضر ہوکر غیر مشروط معذرت خواہی کی جس پر سزا میں ترمیم کی گئی۔ر