تِل والا کڑاہی گوشت

   

اجزا :گوشت آدھا کلو، نمک حسبِ ذائقہ، لہسن چھ سے آٹھ جوئے، ادرک تین انچ کا ٹکڑا، پیاز دو عدد درمیانی، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، تیزپات ایک ٹکڑا، سفید تِل ایک کھانے کا چمچہ، ٹماٹر تین سے چار عدد، دہی آدھی پیالی، بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچہ، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب :گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں، ایک پیاز کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور ایک پیاز کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔لہسن کے جوؤں کو کچل لیں، ادرک کے آدھے ٹکڑے کو کچل لیں اور آدھے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔کڑاہی میں کوکنگ آئل میں تیزپات اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔گوشت، نمک، ہلدی اور لال مرچیں ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ گوشت کی رنگت تبدیل ہو جائے۔پھر اس میں ثابت ٹماٹر اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔گوشت دہی اور ٹماٹر کے پانی میں ہی گل جائے گا اور نہ گلنے کی صورت میں آدھی پیالی پانی شامل کر دیں۔تمام چیزیں یکجان ہو جائے تو تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور آخر میں پسے ہوئے تِل، ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر حسبِ پسند نان یا چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔