تکنیکی خرابی کی وجہ سے انڈیگو فلائیٹ منسوخ

   

شمس آباد 23 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے دہلی جانے والی انڈیگو فلائیٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔ تفصیلات کے بموجب انڈیگو فلائیٹ آج صبح شمس آباد ایئرپورٹ سے دہلی کو صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونے والی تھی لیکن اُڑان بھرنے سے قبل پائلیٹ نے فلائیٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے فلائیٹ کو منسوخ کردیا۔ مسافرین کے شدید احتجاج کے بعد انڈیگو عہدیداروں نے دوسری فلائیٹ کے ذریعہ 9 بجکر 29 منٹ کو روانہ کیا۔