تکنیکی وجوہات کے سبب طیارہ جیسلمیر ہوائی اڈے پر نہیں اتر پایا

   

جیسلمیر : گجرات کے احمد آباد سے پرواز کرکے راجستھان کے جیسلمیر آنے والا اسپائس جیٹ کا طیارہ جمعہ کو تکنیکی وجوہات کے سبب اپنے مقرر وقت پر نہیں اتر سکا۔جیسلمیر ہوائی اڈہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر بی ایس مینا نے آج بتایا کہ تکنیکی وجوہات سے احمد سے جیسلمیر آنے والی پرواز اپنے مقررہ وقت دوپہر ایک بجے ہوائی اڈے نہیں اترپائی۔ اس کے بعد طیارے کو واپس احمد لے جایا گیا اور وہ دوبارہ جیسلمیر پہنچنے پر شام پانچ بجکر پندرہ منٹ پر جیسلمیر ہوائی اڈے پر اتر سکا۔ اس کے بعد یہ طیارہ جیسلمیر سے احمد آباد جانے والے مسافروں کو بحفاطت لیکر روانہ ہوگیا۔