تکہ مسالہ چکن

   

اجزا: چکن آدھا کلو، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، کریم آدھا کپ، دہی آدھا کپ، لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ، لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، مسٹرڈ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، تیل آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب :پیالے میں چکن، ہلدی پاؤڈر، کریم، دہی ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، مسٹرڈ پاؤڈر اور نمک ڈال کر 30 منٹ کیلئے میرینیٹ کرنے رکھ دیں۔ سوس پین میں تیل گرم کر کے میرینیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ حسب پسند گریوی رکھ کر چولہا بند کر دیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر پیٹا بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔