تکہ کلیجی

   

اجزا :کلیجی ایک کلو، تکہ مصالحہ دو کھانے کے چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن چار سے چھ جوئے، سرکہ دو کھانے کے چمچہ، زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچہ لیموں کا رس چار کھانے کے چمچہ، کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچہ۔
ترکیب :تکہ مصالحہ بنانے کیلئے چھ سے آٹھ ثابت لال مرچیں، سفید زیرہ، ثابت دھنیا، کالی مرچ، خشخاش سب ایک ایک چائے کا چمچ۔جائفل اور جوتری آدھا آدھا چائے کا چمچہ، چھ سے آٹھ لونگ، دو بڑی الائچی اور تین سے چار چھوٹی الائچیوں کو لے کر توے پر بھون لیں اور گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔کلیجی کے چوکور ٹکڑے کر کے یا تو سرکہ لگا کر دس سے پندرہ منٹ رکھ کر دھو لیں یا کچلا ہوا چھلکے والا ادرک لہسن ڈال کر اُبلتے ہوئے پانی میں ایک اُبال دے کر کلیجی کو چھلنی میں ڈال دیں۔ادرک لہسن، نمک، زردے کا رنگ اور لیموں کا رس ملا کر کلیجی پر لگا کر پانچ سے سات منٹ رکھیں۔پھر اس پر تیار کیا ہوا تکہ مصالحہ اور دو کھانے کے چمچہ کوکنگ آئل لگا کر بوٹیوں کو سیخوں میں پرو لیں۔گرل پین کو درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ گرم کریں پھر اس پر کوکنگ آئل ڈال کر سیخوں میں لگی ہوئی کلیجی کی بوٹیوں کو سینک لیں۔اس منفرد اور مزیدار کلیجی کو جھٹ پٹ بنا کر ناشتے پر لطف اُٹھائیں۔